ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت حادثے میں بال بال بچے

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت حادثے میں بال بال بچے

Fri, 06 Oct 2017 22:08:24    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ایک حادثے میں بال بال بچے ہیں۔ یمناایکسپریس وے سے ان کی گاڑیوں کاقافلہ گزررہا تھا کہ تبھی ٹائرپھٹنے سے گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثہ یمناایکسپریس وے پر متھرا کے علاقے کے قریب ہوا۔موہن بھاگوت بالکل محفوظ ہیں۔ بعدمیں انہیں دوسری گاڑی میں بٹھا کر روانہ کیاگیا۔ متھرامیں ان کا پروگرام ہے۔پولیس سے ملی معلومات کے مطابق موہن بھاگوت ورنداون کے پانگھاٹ میں واقع آشرم میں سنت وجے مہاراج کے یہاں ’’مانسی مرکز‘‘ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔ اس پروگرام میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی مدعوہیں۔


Share: